"28 کفر یہ کلمات - (انگلش): کفر کے فقرے جن سے بچنا چاہیے کیا آپ نے کبھی غلطی سے کلماتِ کفر کہے ہیں؟ غصے، جوش، بے حد خوشی، حد سے زیادہ اعتماد، یا اداسی میں کہے گئے الفاظ بعض اوقات کسی شخص کو اسلام کی حدود سے باہر لے جا سکتے ہیں۔ زیر نظر رسالہ 28 عام لیکن مہلک فقروں پر روشنی ڈالتا ہے جنہیں کسی بھی حالت میں زبان سے ادا نہیں کرنا چاہیے۔ رسالہ، ""28 کفریہ کلمات - (انگلش)"" امیرِ اہلسنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی تصنیف ہے۔ جسے مجلس تراجم سے انگلش میں ترجمہ کیا ہے ۔اس آنکھیں کھول دینے والے رسالے میں مصنف نے 28 ایسے جملوں کا ذکر کیا ہے جنہیں اسلامی شریعت نے ممنوع قرار دیا ہے اور جن کا استعمال دینِ اسلام سے خارج کر سکتا ہے۔ امیرِ اہلسنت نے نہ صرف ان فقروں کی نشاندہی کی ہے بلکہ ان حالات کا ذکر بھی کیا ہے جن کے تحت ایسے جملے بولے جاتے ہیں۔ رسالہ ""28 کفریہ کلمات - (انگلش)"" کے چند عنوانات یہ ہیں: مشکلات کے وقت کہے گئے کلماتِ کفر کی مثالیں، غربت میں کہے گئے کلماتِ کفر کی مثالیں، اعتراض کی صورت میں کہے گئے کلماتِ کفر کی مثالیں، وغیرہ۔ مزید اس رسالہ میں ان کلماتِ کفر کے اخروی نتائج اور جہنم کی ہولناک سزاؤں کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ ان اہم مضامین کے ساتھ ساتھ یہ رسالہ توبہ کرنے اور اسلام کے دائرے میں واپس آنے کا راستہ دکھاتا ہے۔ اس تناظر میں چند موضوعات یہ ہیں: تجدید الایمان کا طریقہ یعنی دوبارہ مسلمان بننا، تجدید النکاح کا طریقہ مطلب دوبارہ نکاح کرنا، اور دیگر۔ الغرض، رسالہ ""28 کفریہ کلمات"" برائی سے بچنے اور مسلمانوں کو جہنم کی آگ سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اسکا پڑھنا اور اس پر عمل کرنا ہر بالغ مسلمان کے لیے لازمی ہے۔ 18 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ دنیا بھر میں انگلش بولنے یا سمجھنے والوں کے لیے ایک بہترین ذریعۂ رہنمائی ہے۔ ایک مختصر لیکن اثر انگیز تحریر، مناسب قیمت میں دستیاب ہے۔"
| Available Stock: | 17212 |
| Language: | English |
| Book Pages: | 18 |
| Dimensions (cm): | 13 x 10.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Islahi |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 15 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2012 |