"550 سنتیں اور آداب (انگلش) امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس قادری دامت برکاتھم العالیہ کی مرتب کردہ 550 سنتیں اور آداب سنت نبویﷺ کی برکتیں اپنی زندگی میں شامل کرنے کے لیے ایک عملی اور آسان کتاب ہے۔ 109 صفحات پر مشتمل یہ انگریزی ایڈیشن 500 سے زائد اہم سنتوں اور اسلامی آداب کا ایک مجموعہ ہے۔ یہ سنتیں اور آداب زندگی کے ہر پہلو اور شعبے سے متعلق رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ 550 سنتیں اور آداب کا بنیادی مقصد اسلامی تربیت کو فروغ دینا ہے، جس میں کھانے پینے، سونے جاگنے، سفر کرنے، بات چیت کرنے، لباس اور دیگر امورسے متعلق سنتوں کی وضاحت شامل ہے۔ ان سنتوں کو اپنا کر، مسلمان اپنے عام اعمال کو بھی عبادت میں تبدیل کر سکتے ہیں اور اپنے اخلاق و کردار کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ کتاب کی دو رنگوں کی پرنٹنگ اسے پڑھنے میں مزید دلچسپ بناتی ہے، اور اہم باتوں کو آسانی سے نمایاں کرتی ہے۔ مضبوط بائنڈنگ کے ساتھ یہ کتاب ایک آسان اور کارآمد گائیڈ ہے جسے ہر مسلمان اپنے ساتھ رکھ سکتا ہے اور نئی نئی سنتیں سیکھ اور سکھا سکتا ہے۔ اس کتاب کا انگلش ایڈیشن خاص طور پر انگلش پولنے والے مسلمانوں کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے جو نبی اکرمﷺ کے نقش قدم پر چلنا چاہتے ہیں اور اپنی اصلاح کرنا چاہتےہیں۔"
| Available Stock: | 8 |
| Language: | English |
| Book Pages: | 109 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Akhlaq o Adaab |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 117 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2023 |