"عیب چھپاؤ جنت پاؤ قرآن و سنت ہمیں دوسروں کے عیب چھپانے کا درس دیتے اور غیبت سے روکتے ہیں۔ اس سلسلے میں امیر اہل سنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب "" غیبت کی تباہ کاریاں"" بہترین رہنمائی کرتی ہے۔ اگر آپ نے اس کتاب کا مطالعہ نہیں کیا تو زیر نظر رسالہ ضرور پڑھیں۔ رسالہ "" عیب چھپاؤ جنت پاؤ""، کتاب ""غیبت کی تباہ کاریاں"" کی ایک قسط ہے۔ اس میں مختلف عنوانات کو جامع انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ 17 صفحات پر مشتمل اس رسالے میں موجود چند عنوانات یہ ہیں: غیبت ایمان میں فساد پیدا کرتی ہے، ہائے شامتِ نفس، ایک نو مسلم کی آپ بیتی، غیبت سے توبہ کا طریقہ، دنیا ہی میں معاف کروا لینے میں عافیت ہے، عورت پر تہمت لگانے کے سبب ہلاکت، وغیرہ۔ دو رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ کے ساتھ رسالہ ""عیب چھپاؤ جنت پاؤ"" مناسب قیمت میں دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 1271 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 21 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | BLANK |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 25 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2021 |