"ایک چپ سو سکھ زبان کی حفاظت کے حوالے سے حضرت سیدنا فضیل بن عیاض رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں, ""(نفل) حج ، جہاد اور اسلامی سرحد پر پہرہ دینا بھی زبان کی حفاظت سے افضل نہیں۔"" اس طرح کے بہت سے مشہور اقوال فرامین اور حکایات کے ساتھ رسالہ "" ایک چپ سو سکھ"" آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ اس رسالے کے مصنف مولانا جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ تعالی علیہ ہیں۔ 37 صفحات پر مشتمل اس رسالے میں کم و بیش 37 مضامین ہیں، جن میں بزرگان دین کے فرامین اور حکایات شامل ہیں۔ ان مضامین میں سے چند یہ ہیں: خاموشی میں نجات ہے، سلامتی چاہنے والا خاموش رہے، خاموش رہنے کی نصیحت، سب سے عمدہ اور آسان عمل، 40 ہزار اولاد کا اجتماع، حکمت کے 10 حصے، شیطان سے جیتنے کا نسخہ، وغیرہ۔ یہ رسالہ دعوت اسلامی کے شعبہ تراجم نے اردو میں مرتب کیا ہے۔ ایک رنگ کی پرنٹنگ اور گم بائنڈنگ کے ساتھ رسالہ ""ایک چپ سو سکھ"" انتہائی مناسب قیمت میں دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 1875 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 37 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | BLANK |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 40 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 6th |
| Edition Year: | 2021 |