N/A
"اللہ پاک کے بارے میں 28 سوال جواب - ملفوظاتِ امیرِ اہلسنت کا مجموعہ یہ رسالہ امیرِ اہلِ سنت مولانا الیاس عطار قادری دامت برکاتھم العالیہ کے ملفوظات کا ایک تحریری مجموعہ ہے، جس میں اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کے متعلق ضروری سوالات کے شرعی عقائد کے مطابق جوابات دیے گئے ہیں۔ 14 صفحات پر مشتمل رسالہ ""اللہ پاک کے بارے میں 28 سوال جواب"" میں ان عام غلطیوں کی نشاندہی اور اصلاح کی گئی ہے جو لوگ جانے انجانے میں اللہ پاک کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کر کے کرتے ہیں۔اس رسالے میں بہت سے ایسے جملے نقل کئے گئے ہیں جو عام حالات میں کہے جاتے ہیں، مثلاً: ""اللہ بابا آجائے گا""، ""اللہ پاک اوپر ہے""، ""اللہ"" کا اشارہ آسمان کی طرف انگلی اٹھا کر کرنا، وغیرہ۔ امیرِ اہلسنت نے ان سوالات کے جوابات اسلامی کتب اور احادیث کی روشنی میں دیئے ہیں۔ رسالہ ""اللہ پاک کے بارے میں 28 سوال جواب"" عقائد کی درستی اور درست اسلامی اصطلاحات کے استعمال کے لیے ایک بہترین علمی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ 2 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ کے ساتھ یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 1561 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 14 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Islahi |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 17 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2024 |