"امیر اہلسنت سےجھوٹ کے بارے میں 24 سوال جواب آج کل کے معاشرے میں جھوٹ بہت عام ہے اور زندگی کے تقریباً ہر شعبے میں بولا جاتا ہے، چاہے تجارت ہو ملازمت ہو خرید و فروخت ہو یا دوستوں کی محفل ہو۔ بہرحال جھوٹ ایک بہت بڑا گناہ ہے اور اخلاقی برائی بھی۔ اس حوالے سے رسالہ ""امیر اہلسنت سے جھوٹ کے بارے میں 24 سوال جواب"" اس گناہِ کبیرہ کی مذمت کرتا ہے اورجھوٹ بولنے سے متعلق شرعی احکامات پیش کرتا ہے۔ 17 صفحات پر مشتمل اس رسالے میں شامل چند سوالات یہ ہیں: معاشرے سے جھوٹ کی برائی کیسے ختم ہو؟ کسی کے انتقال پر میت کو بیمار بتانا کیسا؟ ہلکے مال کو بھاری اور بھاری کو ہلکا بتا کر بیچنا؟ پرانے پارٹس کو نیا کہ کر بیچنا کیسا؟ کیا جھوٹ بولنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ جھوٹ اور چغلی سے بچنے کا طریقہ کیا ہے؟ وغیرہ۔ رسالہ ""امیر اہلسنت سےجھوٹ کے بارے میں 24 سوال جواب"" ان سوالات کے جامع اور مدلل جوابات دیتا ہے اور پڑھنے والوں کو اس برائی سے بچنے کی ترغیب دیتا ہے۔ 2 رنگ کے پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ کے ساتھ دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 590 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 17 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | General |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Jhoot Ki Muzamat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 22 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2024 |