"امیرِ اہلِ سنت کا عمرہ مع مدینہ پاک کی حاضری ""زائرِ کوئے جناں آہستہ چل۔۔۔۔ دیکھ آیا ہے کہاں آہستہ چل"" طیبہ کا تصور عاشقِ مدینہ کو اشکبار کر دیتا ہے۔ زیرِ نظر رسالہ ""امیرِ اہلِ سنت کا عمرہ مع مدینہ پاک کی حاضری"" میں بانیِ دعوتِ اسلامی علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دامتِ برکاتہم العالیہ کے سن 2022ء میں کیے گئے سفرِ عمرہ اور زیارتِ مدینہ کے خوبصورت احوال پیش کئے گئے ہیں۔ اس روح پرور تحریر میں امیرِ اہلسنت کی مکہ مکرمہ کی برکات اور مدینہ منورہ میں حاضری کے رقت آمیز لمحات کو نہایت عقیدت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ جہاں یہ رسالہ ایک سفرنامہ ہے، وہیں اس میں عمرہ کی شرعی فضیلت اور اس کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ عاشقانِ مدینہ اور زائرینِ حرمین شریفین کے لیے رسالہ ""امیرِ اہلِ سنت کا عمرہ مع مدینہ پاک کی حاضری"" ایک بہترین روحانی ساتھی ہے۔ 21 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ، 2 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ کے ساتھ دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 1462 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 21 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Islahi |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 25 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2023 |