"امیرِ اہلِ سنت کا پہلا حج (1980ء) مکتبۃ المدینہ کی جانب سے شائع کردہ یہ یادگار رسالہ، ""امیرِ اہلِ سنت کا پہلا حج (1980ء)""، امیر اہلسنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے پہلے سفرِ حج کی ایمان افروز تفصیلات پر مبنی ہے ۔ 17 صفحات پر مشتمل یہ ہفتہ وار رسالہ نمبر 306 ہے، جو طیبہ کے مسافروں اور عام مسلمانوں کے لیے علمی اور روحانی معلومات کا ایک حسین مجموعہ ہے۔ اس رسالے میں امیرِ اہلِ سنت کے پہلے حج کے دوران پیش آنے والے مختلف واقعات پیش کیے گئے ہیں۔ یہ رسالہ امیر اہلسنت کی پیدل حج کی سعادت اور میدانِ عرفات میں حاضری کے نا قابلِ فراموش لمحات کا ذکر کرتا ہے ۔ اس میں ان لمحات کا بھی ذکر ہے جنہیں ""شبِ قدر سے بھی افضل"" تصور کیا جاتا ہے۔ ان باتوں کے علاوہ سفرِ حج کے دوران نمازوں کی اہمیت پر بھی خصوصی روشنی ڈالی گئی ہے ۔ایک طرف رسالہ ""امیر اہل سنت کا پہلا حج (1980ء)"" ایک دستاویز ہے۔ اور دوسری جانب اس میں زائرینِ حج کے لیے عشقِ رسول ﷺ اور آدابِ حج سے متعلق اہم معلومات بھی شامل ہے۔ یہ رسالہ 2 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ کے ساتھ مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 256 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 17 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Seerat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 20 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2023 |