"امیرِ اہلِ سنت کی باتیں (حصہ 14) ""امیرِ اہلِ سنت کی باتیں"" ایک علمی و اصلاحی رسالہ ہے، جس میں شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کے مدنی مذاکروں سے حاصل ہونے واے قیمتی مدنی پھول شامل کیے گئے ہیں. اس رسالے کا بنیادی مقصد مسلمانوں کی اخلاقی اور سماجی اصلاح ہے۔ اس کتاب میں امیرِ اہلسنت نے مختلف عنوانات پر اپنے رائے پیش کی ہے، مثلاً: اخبار پڑھنے سے بچنے کی وجوہات، بڑے بول بولنے کے نقصانات، کتاب لکھنے کی احتیاطیں، وغیرہ۔ مجلس المدینۃ العلمیۃ کے مرتب کردہ اس رسالے میں امیرِ اہلِ سنت نے انتہائی خوبصورت انداز میں سمجھایا ہے کہ کس طرح غیر شرعی اشتہارات اور دوسروں کے عیبوں پر مشتمل تحریریں انسان کے روحانی نقصان کا باعث بنتی ہیں. اس کے علاوہ، کتاب لکھنے کی احتیاطیں اور دعوتِ اسلامی کے روشن مستقبل کے حوالے سے بھی ایمان افروز گفتگو کی گئی ہے۔ رسالہ ""امیرِ اہلِ سنت کی باتیں"" کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مریدین (عطاریوں) کے لیے ایک خاص بشارت بھی پیش کی گئی ہے۔ یہ رسالہ گناہوں سے بچ کر نیک بننے کا بہترین ذریعہ ہے. 14 صفحات پر مشتمل یہ مختصر رسالہ 2 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 3191 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 14 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | BLANK |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 25 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2022 |