"امیرِ اہلِ سنت سے بچوں کے بارے میں سوالات یہ اصلاحی رسالہ ""امیرِ اہلِ سنت سے بچوں کے بارے میں سوالات"" خاص طور پر والدین، اساتذہ اور سرپرستوں کے لیے مرتب کیا گیا ہے۔ اس میں بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے حوالے سے امیرِ اہل سنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے بہترین رہنمائی فرمائی ہے۔ 17 صفحات پر مشتمل اس رسالے میں امیرِ اہلِ سنت نے بچوں کی تربیت سے متعلق اہم سوالات کے نہایت بصیرت افروز جوابات دیے ہیں۔ مثلاً بچوں کے لیے دینی ماحول کیسے بنایا جائے؟ بچوں کی سالگرہ منانے کا درست انداز کیا ہے؟ اور زبان کی لکنت دور کرنے کے طریقے شامل ہیں۔ رسالے ""امیرِ اہلِ سنت سے بچوں کے بارے میں سوالات"" میں بچوں کی روحانی و جسمانی حفاظت کے لیے وظائف، ان کی ضد دور کرنے کا روحانی علاج، اور روزمرہ کے آداب شامل ہیں جیسا کہ وضو کے دوران وظائف اور واش روم کے استعمال کی احتیاطیں بھی تفصیل سے بیان کی گئی ہیں۔ یہ تحریر سادہ زبان اور عملی مثالوں کے ساتھ تیار کی گئی ہے تاکہ ہر کوئی اسے آسانی سے سمجھ کر اپنے بچوں کی بہتر پرورش کر سکے۔ یہ رسالہ 2 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 965 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 17 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | BLANK |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 20 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2021 |