"امیر اہل سنت سے زکوۃ کے بارے میں سوال جواب رسالہ ""امیرِ اہل سنت سے زکوٰۃ کے بارے میں سوال جواب (قسط: 1)"" 17 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس میں اسلام کے چوتھے رکن، زکوٰۃ سے متعلق اہم شرعی معلومات سوال جواب کی صورت میں پیش کی گئی ہیں۔ اس رسالے میں 'مدنی مذاکرے' میں شامل زکوٰۃ سے متعلق سوالات اور امیرِ اہل سنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے علمی جوابات شامل ہیں۔ یہ تحریری گلدستہ زکوٰۃ کی فرضیت کے شرائط، استعمال والے سونے و چاندی کے زیورات پر زکوٰۃ کا حکم ، زکوٰۃ کی رقم کی ادائیگی اور زکوٰۃ کے مستحقین سے متعلق شرعی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اس رسالےمیں خاص طور پر اُن سوالوں کی وضاحت کی گئی ہے کہ کیا زکوٰۃ صرف نقد رقم سے ادا ہوتی ہے؟ اور کیا اپنے غریب بہن بھائیوں کو زکوٰۃ کی رقم دی جا سکتی ہے یا نہیں؟ اس رسالے میں مستند حوالہ جات کی مدد سے وہ تمام معلومات پیش کی گئی ہیں جن کا جاننا ہر صاحبِ نصاب مسلمان کے لیے ضروری ہے۔"
| Available Stock: | 754 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 17 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Islahi |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 25 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2023 |