"بنی اسرائیل کی تباہی کے اسباب زیرِ نظر رسالہ امیرِ اہلسنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی مشہور کتاب ""نیکی کی دعوت"" کی ایک قسط ہے، جسے ترامیم اور اضافہ کر کے پیش کیا گیا ہے۔ رسالہ ""بنی اسرائیل کی تباہی کے اسباب"" 17 صفحات پر مشتمل ہےیہ رسالہ اُن وجوہات پر روشنی ڈالتا ہے جو بنی اسرائیل جیسی عظیم قوم کی تباہی کا سبب بنیں۔ اس کے علاوہ اس رسالے میں اور بھی مضامین شامل ہیں، مثلاً: دین کے دو حصے زائل کر دیئے، مسلمانانِ عراق کی دلخراش داستان، قرظبہ کی جامع مسجد میں نماز پر پابندی ہے، وغیرہ۔ یہ رسالہ احکامِ خداوندی سے دوری اور اسکے برے اثرات کو سادہ اور آسان انداز میں پیش کرتا ہے اور اپنے گھر اور معاشرے میں اسلامی نظام قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ رسالہ ""بنی اسرائیل کی تباہی کے اسباب"" 2 رنگ کی پرنٹنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 3094 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 17 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | General |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Islahi |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 20 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2019 |