"بغض و کینہ - جدید معاشرے میں کسی بھی شخص یا قوم کے لیے دل میں عداوت اور نفرت کے جذبات رکھنا ایک بہت بڑی بیماری بن چکی ہے۔ اس سلسلے میں مجلس المدینۃ العلمیہ کا مرتب کردہ رسالہ ""بغض و کینہ"" ہماری بہترین رہنمائی کرتا ہے۔ یہ رسالہ تقریبا 80 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس میں قرآن و سنت کی روشنی میں اس معاشرتی بیماری کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔ رسالے میں شامل چند مضامین یہ ہیں: قبر کالے سانپوں سے بھری ہوئی تھی، باطنی گناہوں کا علاج بے حد ضروری ہے، کینہ کسے کہتے ہیں؟ مسلمان سے کینہ رکھنے کا شرعی حکم، کینے کے نقصانات، بدترین بغض و کینہ، اہل بیت کا دشمن دوزخی ہے، جس نے عربوں سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا، افضل کون؟ جنتی آدمی اور دیگر مضامین۔ رسالہ ""بغض و کینہ"" ہمیں سکھاتا ہے کہ بلا وجہ کسی شخص یا کسی قبیلے سے عداوت نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ اس سے اُمت میں فتنہ و انتشار پیدا ہوسکتا ہے۔ یہ رسالہ ایک رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 3241 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 83 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | BLANK |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 85 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 5th |
| Edition Year: | 2017 |