Buraiyon Ki Maan | Mother of Evils: A Booklet About Alcohol Abuse “Buraiyon Ki Maan (Mother of Evils)” is a thought-provoking book that exposes the root cause of countless sins: alcohol consumption. Compiled by the Islamic Research Center, Dawat-e-Islami, this powerful publication offers a deep spiritual and moral reflection on why alcohol (Sharab) is known as the mother of all evils. It clearly explains how this single vice leads to hundreds of immoral acts that destroy faith, character, and society. In “Buraiyon Ki Maan”, readers will find clear explanations supported by four Quranic verses that condemn drinking. The book highlights the severe spiritual, physical, and social harms caused by alcohol, as well as the punishments awaiting those who die without repentance. Each section urges readers to reflect deeply and turn away from this destructive habit. With 112 impactful pages, the book is printed in 1-color format for a clean reading experience and comes with durable gum binding that ensures long-lasting use. This is the 9th edition of the book, which meant it is quite popular among readers world wide. “Buraiyon Ki Maan” is an essential read for today’s youth and anyone seeking protection from the devastating effects of alcohol and other sinful habits.
"برائیوں کی ماں: شراب نوشی کے نقصانات پر ایک کتاب کتاب '' برائیوں کی ماں'' ایک ایسی فکر انگیز کتاب ہے جو بے شمار گناہوں کی جڑ کو بے نقاب کرتی ہے، یعنی شراب نوشی۔ یہ کتاب مجلس المدینہ العلمیہ کی ترتیب کردہ ہے۔ یہ اصلاحی کتاب روحانی و اخلاقی پہلو سے اس بات پر روشنی ڈالتی ہے کہ شراب کو تمام برائیوں کی ماں کیوں کہا گیا ہے۔ کتاب میں واضح انداز میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایک برائی کس طرح سینکڑوں گناہوں اور بے حیائی کے کاموں کو جنم دیتی ہے، جو ایمان، کردار اور معاشرے کو تباہ کر دیتے ہیں۔ کتاب ''برائیوں کی ماں'' میں شراب نوشی کی حرمت کے بارے میں چار قرآنی آیات کا ذکر کیا گیا ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ شرابی انسان اللہ پاک کے احکامات سے کھلی جنگ کا ذمہ دار ہے۔ کتاب میں شراب کے روحانی، جسمانی اور سماجی نقصانات کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔ آخر میں اُن خوفناک سزاؤں کا ذکر ہے جو شراب پینے والوں اوراس برائی سے توبہ کیے بغیر مر جانے والوں کو دی جائیں گی۔ کتاب کا ہر حصہ پڑھنے والے کو سوچنے، توبہ کرنے اور اس بری عادت سے بچنے کی دعوت دیتا ہے۔ یہ کتاب 112 صفحات پر مشتمل ہے، اور ایک رنگ کی طباعت میں شائع کی گئی ہے۔ اس کی مضبوط بائنڈنگ اسے بار بار پڑھنے کے لیے کارآمد بناتی ہے۔ اس کتاب کا نواں ایڈیشن یہ ظاہر کرتا ہے کے یہ کتاب اپنی پر اثر تحریر کی وجہ سے بہت مقبول ہے۔ کتاب ''برائیوں کی ماں'' آج کے نوجوانوں اور اُن تمام افراد کے لیے نہایت اہم ہے جو شراب نوشی اور دیگر گناہوں کے تباہ کن اثرات سے بچنا چاہتے ہیں۔"
| Available Stock: | 24526 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 112 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | BLANK |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 105 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 9th |
| Edition Year: | 2017 |