"دل خوش کرنے کے طریقے زیر نظر رسالہ امیر اہل سنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے 26 رمضان المبارک 1428 ہجری کو کیے گئے ایک بیان پر مشتمل ہے، جس کا عنوان تھا ""دل خوش کرنے کے فضائل""۔ اسی مناسبت سے اس رسالے کا نام ""دل خوش کرنے کے طریقے"" تجویز کیا گیا اور اس میں حسب ضرورت ترامیم اور اضافہ کر کے اسے شائع کیا گیاہے۔ یہ رسالہ 68 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں بہت سی کام کی باتیں بتائی گئی ہیں، مثلاً: لوگوں کی نفسیات کو کیسے سمجھا جائے؟ انہیں کس طرح قائل کیا جائے؟ لوگوں کی دل جوئی کیسے کی جائے اور انہیں محفل میں شرمندگی سے کیسے بچایا جائے؟ وغیرہ۔ اس رسالے میں مختلف حکایات اور روایات پیش کی گئی ہیں اور خاص طور پر دین کا کام کرنے والوں کو مخاطب کر کے نصیحتیں کی گئی ہیں۔ رسالہ ""دل خوش کرنے کے طریقے"" ایک رنگ کی پرنٹنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے-"
| Available Stock: | 58 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 68 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Islahi |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 65 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 2nd |
| Edition Year: | 2021 |