"گھریلو مسجد بنانا سنت ہے Making a Home Masjid Is Sunnah گھر والوں میں نماز کی پابندی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے کیا گھر میں عبادت کی جگہ مخصوص کی جا سکتی ہے؟ مسجدِ بیت بنائی جا سکتی ہے؟کیا اسلام اس کی اجازت دیتا ہے؟ ان سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے لیےمطالعہ کریں، امیرِ اہل سنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے انگلش رسالے کا، جس کا نام ہے "" Making a Home Masjid Is Sunnah - گھریلو مسجد بنانا سنت ہے""۔ 37 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ گھر میں نماز کی جگہ مقرر کرنے کی سنت بیان کی گئی ہے اور گھریلو مسجد سے متعلق 10 واقعات پیش کیے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ اس رسالے میں شامل ہیں: مسجدِ بیت اور اسلامی بہنوں کے مسائل، بچوں کو نمازی بنانے کا طریقہ، اندھیرے میں نماز پڑھنے سے متعلق احکام اور دیگر معلوماتی مضامین شامل ہیں۔ ان مضامین کے تحت قرآن و حدیث کے حوالے بھی پیش کیے گئے ہیں تاکہ کسی قسم کا کوئی شبہ باقی نہ رہے۔ نماز کی برکتیں حاصل کرنے اور گھر میں اسلامی ماحول بنانے کے لیے یہ رسالہ آپ کی بہترین رہنمائی کرتا ہے۔ یہ رسالہ 1 رنگ کی پرنٹنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔"
| Available Stock: | 4530 |
| Language: | English |
| Book Pages: | 37 |
| Dimensions (cm): | 17.5 x 12 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Islahi |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 40 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2022 |