"حلال روزی کمانے کے 50 مدنی پھول رسالہ ""حلال روزی کمانے کے 50 مدنی پھول"" میں مجلس المدینۃ العلمیۃ نے رزقِ حلال کمانے اور کھانے کے موضوع پر امیر اہل سنّت علامہ مولانہ محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے ملفوظات اور شرعی احکامات پیش کیے گئےہیں۔ یہ رسالہ 22 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں قرآن و حدیث، حکایات و روایات، اور شرعی احکامات کی مدد سے حلال مال کمانے اور حرام سے بچنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ رسالے ""حلال روزی کمانے کے 50 مدنی پھول"" میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: لقمۂ حلال کی فضیلت، حرام روزی کے بارے میں 4 فرامینِ مصطفیٰﷺ، اجیر کی اُجرت کا مسئلہ، وغیرہ۔ بہتر رہنمائی کے لیے ہر عنوان کے تحت اہم مسائل شامل کیے گئے ہیں مثلاً: اجیرِ خاص کی اقسام، جھوٹ بول کر یا ڈاکٹر کی جعلی چٹھی دکھا کر چھٹی کرنا، جھوٹے بہانوں سے دوا حاصل کرنا، وغیرہ۔ یہ اصلاحی رسالہ 01 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ خود بھی پڑھیں اور ثواب کی نیت سے لوگوں میں تقسیم کریں۔ "
| Available Stock: | 7115 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 22 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | BLANK |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 27 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 12th |
| Edition Year: | 2023 |