"حکایتیں اور نصیحتیں: اخلاقی و روحانی رہنمائی کے لیے 56 بیانات کا گلدستہ ""حکایتیں اور نصیحتیں"" شیخ شعیب حریفیش رحمۃ اللہ علیہ کی تحریر، ""الرًوض الفائق فی المواعظ والرقائق"" کا اردو ترجمہ ہے، جسے مجلس المدینۃ العلمیہ( دعوتِ اسلامی)کے شعبۂ تراجم نے ترتیب دیا ہے۔ اس کتاب میں اسلامی تاریخ کے سبق آموز واقعات اور حکمت بھرے پیغامات کو یکجا کیا گیا ہے۔ یہ کتاب کم و بیش 56 بیانات کا مجموعہ ہے، جن میں مختلف حکایات و واقعات، اقوال اور نصیحتیں شامل ہیں۔ یہ حکایات نہ صرف پڑھنے میں دلچسپ ہیں بلکہ پڑہنے والوں کو ہمارے نیک اسلاف کی تقویٰ اور دانائی سے روشناس بھی کراتی ہیں اوراعمال کی اصلاح کی ترغیب بھی دیتی ہیں۔ یہ نصیحتیں دینی معمولات، عبادات اور انفرادی اصلاح کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتے ہیں، مثلاً: درود پاک اور بسم اللہ کے فضائل، علم کا بیان، موت اور زیارتِ قُبور کا بیان، فیضانِ رمضان، شبِ قدر کے فضائل، خوفِ خداﷻ میں رونے والوں کے فضائل، جھنم کا بیان، قیامت کی سختیاں، اور دیگر سبق آموز بیانات۔ یہ مجموعۂ بیانات 649 صفحات پر مشتمل ہے،اورسادہ طباعت اورمضبوط جلد کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔ کتاب ""حکایتیں اور نصیحتیں"" کے اب تک 7 ایڈیشنز شائع ہو چکے ہیں، جو اسکی مقبولیت کا ثبوت ہیں۔ خود بھی پڑھیں اور دوسروں کو بھی تحفے کے طور پر پیش کریں۔"
| Available Stock: | 767 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 649 |
| Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | HIkayat o Waqiat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 1005 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 7th |
| Edition Year: | 2023 |