"جنت کے طلبگاروں کے لیے مدنی گلدستہ: مدنی انعامات سے متعلق اہم معلومات ""جنت کے طالبگاروں کے لیے مدنی گلدستہ"" گہری متاثر کن حکایات و واقعات، اور روحانی مشوروں کا ایک مجموعہ ہے، جسے مجلس المدینہ العلمیہ نے مرتب کیا ہے۔ 470 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ کے تجویز کردہ نیک بنانے والے اعمال (مدنی انعامات) کی تفصیلات اور ان پر عمل کرنے کے طریقے بیان کیے گئے ہیں۔ کتاب""جنت کے طلبگاروں کے لیے مدنی گلدستہ"" 6 حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے حصے میں مدنی انعامات، دوسرے میں یاد کرنے کا نصاب، تیسرے میں بہار شریعت، چوتھے میں شادی شدہ مرد و خواتین کے لیے اہم مشورے، پانچویں حصے میں منہاج العابدین اور چھٹے حصے میں متفرقات شامل ہیں۔ مدنی انعامات سے متعلق چند عنوانات یہ ہیں: روزانہ فکر مدینہ کرنے کا انعام، مدنی انعامات کے رسالہ کی برکت، عاملین مدنی انعامات کیلئے بشارتِ عظمیٰ، نیک بننے کا نسخہ، مدنی محاسبہ، گھر میں مدنی ماحول بنانے کے 19 مدنی پھول، مدنی انعامات پر آسانی سے عمل کرنے کا مدنی طریقہ، وغیرہ۔ یاد کرنے کا مدنی نصاب میں آذان، آذان کی دعا، اقامت، منتخب سورتیں، درود ابراہیم، کلمے، ایمان مفصل، ایمان مجمل، اور جنازے کی دعا شامل ہیں۔ جو کہ ہر مسلمان مرد و وعورت کے لیے مفید ہیں، یہ کتاب مکتبۃ المدینہ کی ویب سائٹ اور شاپس پر مناسب قیمت میں دستیاب ہے۔"
| Available Stock: | 536 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 495 |
| Dimensions (cm): | 22 x 14.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | BLANK |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 310 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 7th |
| Edition Year: | 2020 |