"مسجدیں خوشبودار رکھیئے رسالہ ""مسجدیں خوشبودار رکھیئے"" فضائلِ مسجد اور مسجد کی دیکھ بھال کے موضوع پر امیرِ اہل سنّت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کا ایک معلوماتی رسالہ ہے۔ یہ رسالہ 24 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں قرآن و حدیث اور شریعت کی روشنی میں مسجد کو پاک صاف اور معطر رکھنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ رسالے ""مسجدیں خوشبودار رکھیئے"" میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: مسجِد میں بلغم دیکھ کر سرکارصَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ کی ناگواری، فاروقِ اعظم اور مسجِد میں خوشبو، مُنہ میں بد بُو ہو تو مسجِد میں جانا حرام ہے، بد بُودار مرھم لگا کر مسجِد میں آنے کی ممانعت، مسجِد میں کچّا گوشت نہ لے جائیں، نَماز کے اوقات میں کچّی پیاز کھانا کیسا؟ مُنہ کی بدبُو کا علاج، اور دیگر عنوانات۔ یہ اصلاحی اور معلوماتی رسالہ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ خود بھی پڑھیں اور ثواب کی نیت سے لوگوں میں تقسیم کریں۔ "
| Available Stock: | 7239 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 24 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | BLANK |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 30 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 8th |
| Edition Year: | 2018 |