"اولاد کے حقوق رسالہ ""اولاد کے حقوق"" حقوق العباد کے موضوع پر اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ الرحمن کی ایک منفرد تحریر ہے۔ یہ رسالہ 31 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں اولاد کے حقوق کے متعلق ایک سوال کا جواب ارشاد فرمایا گیا ہے، جس کے تحت متعدد ذیلی عنوانات شامل کیے گئے ہیں۔ مجلس المدینۃ العلمیۃ نے مواد میں تخریج اور حسبِ ضرورت ترمیم و اضافے کے ساتھ یہ مواد ""اولاد کے حقوق"" کے نام سے شائع کیا ہے۔ اس میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: باپ پربیٹے کاحق کس قدرہے، اور اگروہ ادانہ کرے تو اس کے لئے حکم شرعی کیاہے؟ اللہ تعالیٰ نے والد کا حق بیٹے پر نہایت اعظم بتایا یہاں تک کہ اپنے حق کے برابر اس کا ذکر فرمایا، بیٹا اور بیٹی باپ کی سب سے زیادہ توجہ کے حقدار ہیں، اور دیگر عنوانات۔ یہ اصلاحی رسالہ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ خود بھی پڑھیں اور ثواب کی نیت سے لوگوں میں تقسیم کریں۔ "
| Available Stock: | 6246 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 31 |
| Dimensions (cm): | 17.5 x 12 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | BLANK |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 30 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 4th |
| Edition Year: | 2019 |