"پیارے نبی کی پیاری آل ( بیانات کا تحریری گلدستہ) رسالہ ""پیارے نبی کی پیاری آل ( بیانات کا تحریری گلدستہ)"" امیرِ اہل سنّت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے اصلاحی بیانات کا تحریر گلدستہ ہے۔ 20 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ مجلس المدینۃ العلمیۃ کے شعبہ ”ہفتہ وار رسالہ مطالعہ“ نے مرتب کیا ہے۔ اس میں مختصر مگر قرآنی آیات، احادیثِ مبارکہ اور حکایات و روایات کی مدد سے اہل بیت کی شان و عظمت بیان کی گئی ہے۔ رسالے ""پیارے نبی کی پیاری آل ( بیانات کا تحریری گلدستہ)"" میں شامل چند عنوانات یہ ہیں:پیارے آقا کی پیاری شہزادیاں، تصویرِ مصطفٰے صَلَّى ٱللہ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، پیارے آقاصَلَّى ٱللہ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ کے پیارے نواسے اور نواسیاں، سونے کا خوبصورت ہار، خاتونِ جنّت کی وَصیتیں، نواسۂ رسول حضرتِ عبداللہ رضی اللہ عنہ، اور دیگر عنوانات۔ یہ اردو رسالہ 02 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ خود بھی پڑھیں اور ثواب کی نیت سے لوگوں میں تقسیم کریں۔"
| Available Stock: | 2035 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 20 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Islahi Bayanat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 22 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2024 |