قرآن پاک کے نزول کا مقصد ہدایت کاحصول ہے جو قرآن پاک سمجھ کرہی ممکن ہے۔ قرآن پاک کو آسان انداز میں سمجھنے کے لیے مکتبۃ المدینہ نے شائع کیا ہے ترجمہ "کنز العرفان "۔اس کے مترجم شیخ الحدیث مفتی محمد قاسم قادری عطاری صاحب ہے۔ اس کتاب کنز العرفان کا مکمل نام ’’ کنز العرفان فی ترجمۃ القرآن مع حاشیہ: افہام القرآن ‘‘ہے۔ اس کا ترجمہ اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے ترجمے" کنزالایمان" کو بنیاد بنا کر لکھا گیا ہے۔ ترجمۂ کنزُ الایمان اُردو کے تمام تراجِم پر فوقیت رکھتا ہے۔اور یہ کہا جا سکتا ہے کہ ترجمۂ کنز العرفان اس ترجمے کا ایک آسان ورژن ہے۔ اس ترجمے کی مزید چند خصوصیات درج ذیل ہے: • اس ترجمے میں آسان الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔ • ترجمے کو سمجھنے کے لیے کچھ مقامات پر بریکٹ میں الفاظ کا اضافہ بھی کیا گیا ہے ۔ • تمام قرآنی آیات پر عنوان لگا دیے گئے ہیں اور انہیں مختلف رنگوں سے ہائی لائٹ بھی کیا گیا ہے۔ • جس آیت کے مضمون کی وضاحت ضروری تھی وہاں نیچے حاشیہ میں مختصر تفسیر کر دی گئی ہے۔ ایک عام قاری کے لیے قرآن سمجھنے کے لیے یہ ترجمہ بہترین ہے اور ہر گھر کی ضرورت بھی ہے
Language: | Urdu |
Book Pages: | 1141 |
Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 04 Color |
Subject: | Kanzul Irfan |
Shoba: | Al Madinah-tul-Ilmiya |
Item Weight (Grams): | 1887 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 5th |
Edition Year: | 2023 |