"تکلیف نہ دیجئے: اخلاق و کردار سنوارنے کی بہترین کتاب کہیں آپ جانے انجانے میں گھر والوں، آفس کے کولیگز، دوستوں یا پڑوسیوں کو تکلیف تو نہیں دے رہے؟ یہ جاننے کے لیے مطالعہ کریں 'تکلیف نہ دیجئے'۔ مجلس المدینۃ العلمیہ کی مرتب کردہ اس اصلاحی کتاب میں 96 سبق آموز حکایات شامل کی گئی ہیں۔ کتاب میں دوسروں کو تکلیف نہ دینے اور ان کے ساتھ حسنِ اخلاق سے پیش آنے پر زور دیا گیا ہے۔ دوسرے مسلمانوں کو اپنے شر سے بچانے اور تکلیف نہ دینے سے متعلق قرآنی احکام اور حضور اکرم ﷺ کے فرامین شامل کیے گئے ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ صحابۂ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین، اولیاء رحمھم اللہ اور صالحین کے ارشادات اور حکایات بھی شامل کی گئی ہیں۔ کتاب ''تکلیف نہ دیجئے'' میں موجود چند عنوانات یہ ہیں: گندم کی بالی (حکایت)، جس نے مسلمان کو تکلیف دی اس نے مجھے تکلیف دی، بد اخلاقی کی دو علامتیں، چھڑی باغ میں واپس رکھ آئے (حکایت)، دو اچھی اور دو بری خصلتیں، احسان جتا کر ایذا دینا، احسان جتانے کی بنیاد، میزبان کو تکلیف دینا، مردار اونٹ (حکایت)، مریض کو تکلیف نہ دیجئے، عیادت کے 7 مدنی پھول، 40 گھر پڑوس میں داخل ہیں، نام بگاڑنا، بچوں کو تکلیف نہ دیجئے، وغیرہ۔ 219 صفحات پر مشتمل کتاب 'تکلیف نہ دیجئے' 1 رنگ کی پرنٹنگ اور مضبوط بائنڈنگ کے ساتھ دستیاب ہے۔"
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 219 |
| Dimensions (cm): | 22 x 14.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | BLANK |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 310 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 3rd |
| Edition Year: | 2017 |