"قرآن پاک کے بارے میں 42 کفریہ جملے رسالہ ""قرآن پاک کے بارے میں 42 کفریہ جملے"" امیرِ اہل سنّت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب ""کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب"" سے لئے گئے مواد کی چھٹی قسط ہے۔ یہ رسالہ 17 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں قرآنِ کریم سے متعلق ایسے جملوں اور حرکات کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں شرعاً بے ادبی میں شمار کیا جاتا ہے۔ رسالے ""قرآن پاک کے بارے میں 42 کفریہ جملے"" میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: قرآن کریم کو غیر عربی کہنا، قرآن پاک کو مخلوق ماننا، قرآن پاک کی توہین کرنا یا نجاست میں ڈالنا، قرآن کریم میں موجود انبیاء اور رسولوں کے معجزات کا انکارکرنا، قرآن کی کسی آیت میں تحریف یا تبدیلی کرنا، وغیرہ۔ یہ اصلاحی رسالہ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ خود بھی پڑھیں اور ثواب کی نیت سے لوگوں میں تقسیم کریں۔ "
| Available Stock: | 25776 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 17 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | BLANK |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 20 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2021 |