"رفیقِ سفر کیسا ہو؟ رسالہ ""رفیقِ سفر کیسا ہو؟"" بانیٔ دعوتِ اسلامی علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے ملفوظات کا تحریری گلدستہ ہے, جسے مجلس المدینۃ العلمیۃ کے شعبے ""فیضانِ مدنی مذاکرہ"" نے مرتب کیا ہے۔ یہ رسالہ فیضانِ مدنی مذاکرہ کی قسط نمبر 41 ہے۔ اس میں حج، عمرہ، زیارتوں اور مدنی قافلوں میں جانے والے گروپس کی رہنمائی کے لئے بہت سی باتیں پیش کی گئی ہیں۔ رسالے ""رفیقِ سفر کیسا ہو؟ مدنی مذاکرہ قسط41"" میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: شرکا نگران کی اِطاعت کریں اور نگران شرکا کی خدمت، کاش میں یہ نہ کہتا کہ آپ اَمیر ہیں، دَورانِ سفر دوسروں سے سُوال کرنا، اِجتماع کے لیے سُوال کرنا کیسا؟ كوئی پیشکش کرے تب بھی شکریہ کے ساتھ منع کر دیجیے، حصُولِ عِلم کی خاطِر قُربانیاں، اور دیگر عنوانات۔ یہ اصلاحی رسالہ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ خود بھی پڑھیں اور ثواب کی نیت سے لوگوں میں تقسیم کریں۔ "
| Available Stock: | 4696 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 29 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | BLANK |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 35 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2018 |