"صحابہ کا عشق رسولﷺ: جاں نثارانِ رسولﷺ کی عقیدت و محبت کا مجموعہ کتاب '' صحابہ کا عشق رسولﷺ '' صحابہ کرام کی نبی کریمﷺ سے بے پناہ محبت اور عقیدت کی حکایات کا مجموعہ ہے۔ یہ کتاب مولانا محمد اکرم رضوی علیہ الرحمۃ کی تصنیف ہے، جسے بعد میں مجلس المدینۃ العلمیۃ، دعوت اسلامی نے جدید تقاضوں کے حساب سے آسان انداز میں دوبارہ شائع کیا ہے۔ کتاب میں حسبِ ضرورت وضاحتیں شامل کی گئی ہیں تاکہ مصنف کی بات کا مفہوم صحیح طریقہ سے پڑھنے والوں تک پہنچایا جا سکے۔ ""صحابہ کا عشق رسولﷺ"" میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین بارگاہِ نبویﷺ میں حاضر ہوتے تھے، کس طرح آپ ﷺ کا احترام کرتے تھے، اور آپﷺ کے مبارک احکام پر عمل کرتے تھے۔ کتاب میں آیاتِ مبارکہ اور احادیث مبارکہ کی مدد سے رسولِ اکرام ﷺ کی بارگاہ کے آداب اور عشق و محبت کو بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں قربانی اور عقیدت کی لازوال داستانیں بیان کرتی ہے۔ آخر میں ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی جانب سے پیش کیا گیا "" خراج عقیدت"" آقا کریمﷺ سے انکی بے پناہ عقیدت ومحبت کی دلیل دیتا نظر آتا ہے۔ 274 صفحات پر مشتمل، 1-رنگ کی پرنٹنگ اور مضبوط بائنڈنگ والا ایڈیشن رسولِ کریمﷺ کی بارگاہ کے آداب سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ "
| Available Stock: | 1034 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 274 |
| Dimensions (cm): | 21.5 x 14 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Seerat e Sahaba |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 330 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 11th |
| Edition Year: | 2021 |