شاہراہ اولیاء رسالہ ’""شاہراہ اولیاء""حضرت سیدنا امام محمد غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی تصنیف’’مِنْہَاجُ الْعَارِفِیْن‘‘ کا آسان اور با محاورہ ترجمہ ہے، جسے مجلس المدینۃ العلمیۃ کے شعبہ تراجم نے مرتب کیا ہے۔ 40 صفحات پر مشتمل اس رسالے میں سیدنا امام محمد غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے مختلف موضوعات کے تحت منفرد انداز میں غور وفکریعنی’’فکرِمدینہ‘‘ کرنے کی ترغیب ارشاد فرمائی ہے۔ مثلاً انسان کو چاہئے کہ دن اور رات پر غور کرے کہ جب دن کی روشنی پھیل جاتی ہے تو رات کی تاریکی رخصت ہوجاتی ہے اسی طرح جب نیکیوں کا نور انسان کو حاصل ہوجائے تو اس کے اعضا سے گناہوں کی تاریکی رخصت ہوجاتی ہے۔مسجد میں داخل ہوتے وقت غور کرے کہ کس عظمت والے رب عَزَّوَجَلَّ کے گھر میں داخل ہو رہا ہے؟ اسی طرح عبادت کرتے وقت غور کر ے کہ اس میں میرا کوئی کمال نہیں یہ تو رب عَزَّوَجَلَّ کا احسان ہے کہ اس نے مجھے عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔ رسالہ ""شاہراہِ اولیاء"" 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ خود بھی پڑھیں اور ثواب کی نیت سے لوگوں میں تقسیم کریں۔
| Available Stock: | 5776 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 40 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | BLANK |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 55 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 7th |
| Edition Year: | 2017 |