شراب کی بوتل رسالہ ""شراب کی بوتل"" امیرِ اہل سنّت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے 9 جون 2000ء کے اصلاحی بیان کی تحریری شکل ہے۔ یہ بیان مجلس المدینۃ العلمیۃ کی مرتب کردہ کتاب ""فیضانِ بیاناتِ عطار"" میں شامل ہے۔ اور اب شعبہ ”ہفتہ وار رسالہ مطالعہ“ نے اسے علیحدہ رسالے کی صورت میں پیش کیا ہے۔ یہ رسالہ 17 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں قرآنی آیات، احادیثِ مبارکہ اور حکایات و روایات کی مدد سے شراب کی مذمّت کی گئی ہے۔ رسالے ""شراب کی بوتل"" میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: شراب کی مَذمَّت پر آیات مُبارکہ، شراب کی مَذمّت پر سات فرامینِ مُصطفےٰ، شراب کے طِبّی نقصانات، شراب اور شرابیوں سے دُور رہنے ہی میں عافیت ہے، توبہ کی ترغیب، گناہ کی یاد نے پسینے سے شرابور کر دیا، اور دیگر عنوانات۔ یہ رسالہ 2 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ اپنی اصلاح اور معلومات میں اضافہ کرنے کے لئے اس رسالے کا مطالعہ ضرور کریں۔
| Available Stock: | 780 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 17 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Isalahi |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 22 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2023 |