شیطان کے لئے زیادہ سخت کون؟ رسالہ ""شیطان کے لئے زیادہ سخت کون؟"" بانیٔ دعوتِ اسلامی علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے مدنی مذاکرہ نمبر 26 کے مواد پر مشتمل تحریری گلدستہ ہے, جسے مجلس المدینۃ العلمیۃ کے شعبے ""فیضانِ مدنی مذاکرہ"" نے مرتب کیا ہے۔ 31 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ فیضانِ مدنی مذاکرہ کی قسط نمبر 34 ہے۔ اس میں قرآن و حدیث اور مستند کتابوں کے حوالوں کی مدد سے مختلف سوالات کی جوابات دیئے گئے ہیں۔ مثلاً ایک سوال ہوا کہ ہم اہلسنّت و جماعت اپنے لئے ""مسلکِ اعلیٰ حضرت"" کی اصطلاح کیوں استعمال کرتے ہیں؟ اس کی وضاحت میں امیرِ اہل سنت نے سب سے پہلے لفظِ ""مسلک"" کے معنی ارشاد فرمائے پھر اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی شان میں مکہ مکرمہ کے شیخ الحدیث علامہ مولانا سید محمد مغربی علیہ الرحمۃ کے تعریفی کلمات ارشاد فرمائے کہ جو اعلیٰ حضرت کی تعریف کرے وہ حق پر ہے اور جو برائی کرے وہ بد مذہب۔ گویا اعلیٰ حضرت حق و باطل کا معیار ہیں، اسی لئے اہل سنت و جماعت کو مسلکِ اعلیٰ حضرت بھی کہا جاتا ہے۔ یہ رسالہ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ خود بھی پڑھیں اور ثواب کی نیت سے لوگوں میں تقسیم کریں۔
| Available Stock: | 349 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 31 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Islahi |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 40 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2018 |