شوہر کو کیسا ہونا چاہئے رسالہ ""شوہر کو کیسا ہونا چاہئے"" نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حضرت مولانا حاجی ابو حامد محمد عمران عطاری مد ظلّہ العالی کے اصلاحی بیانات کی تحریری شکل ہے۔ یہ رسالہ شعبۂ رسائلِ دعوتِ اسلامی، مجلس المدینۃ العلمیۃ نے ترامیم و اضافے کے ساتھ پیش کیا ہے۔ 47 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ بیویوں کے حقوق کی ادائیگی اور ان سے حسنِ سلوک کے بارے میں بہترین رہنمائی کرتا ہے۔ رسالے ""شوہر کو کیسا ہونا چاہئے"" میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: شوہر پر بیوی کے احسانات، گھر کی خوشحالی میں شوہر کا کردار، بیوی کے حُقُوق کی اہمیت، بیوی سے حُسنِ سلوک کے متعلق فرامین مصطفے، بے عیب بیوی ملنا ناممکن ہے، اور دیگر عنوانات۔ یہ اصلاحی رسالہ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ اپنی اصلاح اور معلومات میں اضافہ کرنے کے لئے اس رسالے کا مطالعہ ضرور کریں۔
| Available Stock: | 1659 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 47 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | General |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Shohar Ki Islah |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 50 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2015 |