تنگدستی اور رزق میں بے برکتی کا سبب رسالہ ""تنگدستی اور رزق میں بے برکتی کا سبب"" امیرِ اہل سنّت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے مدنی مذاکرہ نمبر 15 کا تحریری گلدستہ ہے، جسے مجلس المدینۃ العلمیۃ کے شعبے ""فیضانِ مدنی مذاکرہ"" نے مرتب کیا ہے۔ 37 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ فیضانِ مدنی مذاکرہ کی قسط نمبر 27 ہے۔ اس رسالے میں رزق میں بے برکتی کے اسباب، قرض کی ادائیگی، ایمان سے حفاظت، موبائل میں میوزیکل ٹیونز، زنا کی سزا، قضا نمازوں کا طریقہ اور دیگر امور کے متعلق سوالات پوچھے گئےہیں ۔ رسالے ""تنگدستی اور رزق میں بے برکتی کا سبب"" میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: رِزق میں اِضافے کے لیے کُڑھنا، قرض کی اَدائیگی کا وَظیفہ، اِیمان کی حفاظت کا اِحساس، بزرگوں سے عقیدت و محبت کا فائدہ، حاتم اصم علیْہ رحمۃ اللہ الاَکرم کی نماز کا حال، گھنٹی کے طور پر تِلاوت اور حمد ونعت لگانا کیسا؟ اور دیگر عنوانات۔ یہ م علوماتی رسالہ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔
| Available Stock: | 806 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 37 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Islahi |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 50 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2018 |