"توبہ کی روایات و حکایات: سچے واقعات پر مبنی اصلاحی رسالہ 'توبہ کی روایات و حکایات' مجلس المدینہ العلمیہ کی مرتب کردہ اصلاحی رسالہ ہے۔ اس میں گناہوں پر توبہ کرنے کی حقیقت، اہمیت اور اس کے فوائد بیان کیے گئے ہیں۔ 132 صفحات پر مشتمل اس اصلاحی رسالے میں 55 سبق آموز حکایات شامل ہیں جو پڑھنے والوں کو اللہ کی بارگاہ میں رجوع کرنے اور اپنی زندگی سنوارنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ ان کے علاوہ قرآن و سنت کی روشنی میں توبہ کی شرائط اور اس پر استقامت حاصل کرنے کا طریقہ بھی اس رسالے میں شامل کیا گیا ہے۔کتاب 'توبہ کی روایات و حکایات' میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: توبہ میں تاخیر کی 12 وجوہات اور ان کا حل، توبہ کرنے کا طریقہ، توبہ کی قبولیت کیسے معلوم ہو وغیرہ۔ توبہ کے متعلق واقعات میں شامل کچھ عنوانات یہ ہیں: ایک گلوکار کی توبہ، ریاکاری سے توبہ، 30 سال تک سچی توبہ کی دعا کرنے والے ڈاکوؤں کے سردار کی توبہ، ایک وزیر کی توبہ، ایک عاشق کی توبہ، اور ایسے بہت سے سچے واقعات اس رسالے میں شامل ہیں۔ اس رسالے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ مسلمان کو ہر لمحہ اپنی اصلاح کی فکر ہونی چاہیے اور ربّ کائنات سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کرنی چاہیے۔ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور مضبوط بائنڈنگ کے ساتھ، رسالہ 'توبہ کی روایات و حکایات' مناسب قیمت میں دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 677 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 132 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | BLANK |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 135 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 13th |
| Edition Year: | 2019 |