یتیم کسے کہتے ہیں رسالہ ""یتیم کسے کہتے ہیں"" بانیٔ دعوتِ اسلامی علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے مدنی مذاکرہ نمبر 7 کے مواد پر مبنی تحریری گلدستہ ہے, جسے مجلس المدینۃ العلمیۃ کے شعبے ""فیضانِ مدنی مذاکرہ"" نے مرتب کیا ہے۔ 28 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ ""فیضانِ مدنی مذاکرہ"" کی 17 ویں قسط ہے۔ اس رسالے میں خصوصاً یتیم کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے کی ترغیب اور یتیم کے مال سے متعلق احکامات پیش کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر سوالات کے مدلل جوابات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ رسالے ""یتیم کسے کہتے ہیں (مدنی مذاکرہ قسط17)"" میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرنے کی فضیلت، یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرنے کا طریقہ، یتیم کی د ی ہوئی چیز کھاپی نہیں سکتے، یتیم کے مال کا غیر محتاط اِستعمال، یتیم کا مال کھانے سے بچنے کا جذبہ، یتیم مُعاف نہیں کر سکتا، قبر پر بیٹھنا حرام ہے، اور دیگر عنوانات۔ یہ معلوماتی رسالہ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ اپنی اصلاح اور معلومات میں اضافہ کرنے کے لئے اس رسالے کاضرور مطالعہ کریں۔
| Available Stock: | 3772 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 28 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | BLANK |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 30 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 4th |
| Edition Year: | 2019 |