یہ وقت بھی گزر جائے گا رسالہ ""یہ وقت بھی گزر جائے گا"" مرکزی مجلسِ شوریٰ کی پیشکش ہے۔ 36 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری کی ایک بیان کی تحریری شکل ہے ، جو آپ نے 19جنوری 2010ء عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، کراچی میں فرمایا۔ اس میں انبیاء و صالحین علیہم السلام و رضوان اللہ علیہم اجمعین کی حکایات و واقعات کے ذریعے مصیبتوں اور پریشانیوں میں گھرے افراد کو صبرو استقامت کی تلقین کی گئی ہے۔ رسالہ ""یہ وقت بھی گزر جائے گا"" میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: ایمان کا لباس، مصائب میں اللہ عزوجَلّ کی حکمتیں، مصیبتوں سے گناہ جھڑتے ہیں، مصیبتوں کا سبب ہمارے کرتوت ہیں، کربلا والوں سے بڑھ کر مصیبت زدہ کون؟ حضرت ایوب علیْہ السّلام کا صبر، حضرت یوسف علیہ السّلام کا صبر، سردارِ انبیاءصَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ کا صبر، صبر کے مواقع، اور دیگر عنوانات۔ یہ ایمان افروز رسالہ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ خود بھی پڑھیں اور ثواب کی نیت سے لوگوں میں تقسیم کریں۔
| Available Stock: | 7076 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 36 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | BLANK |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 35 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 5th |
| Edition Year: | 2019 |