یومِ تعطیل اعتکاف ""سنّتوں بھرا اعتکاف"" دعوتِ اسلامی کے ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں ساتویں نمبر پر ہے۔ اس دینی کام کی اہمیت و افادیت بیان کرنے کے لئے، پیشِ خدمت ہے مجلس المدینۃ العلمیۃ کا رسالہ ""یومِ تعطیل اعتکاف""۔ یہ رسالہ 43 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے گاؤں دیہات کا سفر کرنا، یومِ تعطیلِ اعتکاف کی تعریف، مدنی پھول، اور جدول، اور اعتکاف کے فضائل و فوائد، وغیرہ پیش کیے گئے ہیں۔ رسالے ""یومِ تعطیل اعتکاف"" میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: اطراف گاؤں میں نیکی کی دعوت دینا کیسا؟ اشاعت علم کیلئے گاؤں دیہات میں جانا کیسا؟ یومِ تعطیل اعتکاف کے چند مدنی پھول، یوم تعطیل اعتکاف کا جدول، 14 فضائل و فوائد، نفل اعتکاف کی سعادت پانے کا ذریعہ، مساجد کی آبادکاری کا ذریعہ، اور دیگر عنوانات۔ یہ اصلاحی رسالہ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ اپنی اصلاح اور معلومات میں اضافہ کرنے کے لئے اس رسالے کا مطالعہ ضرور کریں۔
| Available Stock: | 3660 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 43 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Islahi |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 45 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2018 |