"زینت کے شرعی احکام: بے جا فیشن اور دکھاوے سے بچانے والی کتاب مجلس افتاء (دعوت اسلامی) کی تالیف کردہ یہ کتاب فی زمانہ گناہوں سے بچنے کا ذریعہ ہے۔ مرد و خواتین 'زینت کے شرعی احکام' کی روشنی میں نہ صرف اسلامی لباس منتخب کر سکتے ہیں بلکہ نت نئے فیشن میں چھپی شیطانی فریب کاریوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔ اس کتاب میں لباس، زیورات اور زیب و زینت کی دیگر اشیاء اور ان کے استعمال سے متعلق دارالافتاء اہلسنت کے تقریباً 100 منتخب فتاویٰ شامل کیے گئے ہیں اور شرعی اصول بیان کیے گئے ہیں تاکہ انجانے میں گناہ نہ کر بیٹھیں۔ پڑھنے والوں کی آسانی کے لیے کتاب کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا حصہ لباس کی زیب و زینت سے متعلق ہے؛ دوسرے حصے میں چہرے کی زیب و زینت سے متعلق فتاویٰ شامل ہیں؛ تیسرے حصے میں بال سنوارنے، رنگنے اور کٹوانے سے متعلق شرعی احکام شامل ہیں چوٹھا حصہ ہاتھ پاؤں کی زیب و زینت سے متعلق ہے؛ پانچویں حصے میں زیورات (جیولری) استعمال کرنے کے احکام شامل ہیں؛ چھٹے حصے میں عدت کے دوران زیب و زینت کے احکام ہیں ساتواں حصہ زیب و زینت اور عبادات پر مشتمل ہے؛ آٹھواں اور آخری حصہ متفرق فتاویٰ پر مشتمل ہے۔ 264 صفحات پر مشتمل کتاب ''زینت کے شرعی احکام'' 2 رنگ کی پرنٹنگ اور مضبوط بائنڈنگ کے ساتھ دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 4570 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 264 |
| Dimensions (cm): | 22 x 14 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Zeenat Ke Ahkam |
| Shoba: | Dar-ul-Ifta Ahl-e-Sunnat |
| Item Weight (Grams): | 345 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 2nd |
| Edition Year: | 2024 |