N/A
"ضیاء القاری فی شرح مختصر البخاری جلد 1: بخاری شریف کی آسان اُردو شرح صحاحِ ستّہ کی مشہور و معروف کتاب صحیح بخاری کا مختلف زبانوں میں ترجمہ اور تشریح کیا جا چکا ہے اور صدیوں سے اس کتاب کی تعلیمات کا سلسلہ جاری ہے۔""ضیاء القاری فی شرح مختصر البخاری (صحیح بخاری کی مختصرشرح جلد 1)"" اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جسے دعوت اسلامی کے ممتاز عالم استاذ الحدیث مفتی حسان عطاری مدنی مدظلہ العالی ، مولانا ناصر جمال عطاری مدنی اور مولانا سید سمر الھدیٰ عطاری مدنی نے تحریر کیا ہے۔ 811 صفحات پر مشتمل یہ شرح مختصرصحیح بخاری کی آسان اُردو شرح ہے ۔ ضیاء القاری فی شرح مختصر البخاری جلد 1 کی تقسیم دو حصوں میں کی گئی ہے۔ پہلے حصے میں کتاب کا مقدمہ اور 10 ابواب شامل ہیں، مثلاً: تعارف، عظمتِ حدیث؛ صحابۂ کرام اور اشا عتِ حدیث کا اہتمام، حفاظتِ حدیث میں تابعین اور بزرگانِ دین کی خدمات، عہدِ امام بخاری، تعارفِ امام زبیدی، وغیرہ۔ دوسرے حصے میں مقدمۂ مصنف اور کتاب بدء الوحی ، کتاب الایمان، کتاب العلم، کتاب الوضو، کتاب الغسل، کتاب الحیض، اور کتاب التیمم کی مختصر وضاحتیں پیش کی گئی ہیں۔ اس شرح کا مقصد صحیح بخاری کو آسان بنا کر اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے۔ 2 رنگی طباعت اور ہارڈ بائنڈنگ میں دستیاب یہ شرح دورِ حدیث کے طلبہ کے لیےانتہائی مفید ہے۔ "
| Available Stock: | 6181 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 812 |
| Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Sharah Hadees |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 1122 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2024 |
Best Book written By mufti Hassan