"آب کوثر: فضائل درود شریف پر ایک جامع کتاب حضرت علامہ الحاج مفتی محمد امین صاحب کی تحریر، آب کوثر، درود و سلام کی فضیلت اور بے پناہ برکات پر ایک جامع روحانی کتاب ہے۔ یہ کتاب 271 صفحات پر مشتمل ہے اور درود و سلام کی فضیلت اور اہمیت پر روشنی ڈالتی ہے۔ آب کوثر میں مصنف نے مستند حوالوں کے ساتھ یہ بیان کیا ہے کہ درود شریف پڑھنے سے کیسے دنیاوی و آخرت کی مشکلات حل ہوتی ہیں، دلوں کا زنگ دور ہوتا ہے، روحانی درجات بلند ہوتے ہیں، اور قیامت کے دن شفاعتِ رسولﷺ نصیب ہوتی ہے۔اس کتاب میں مختلف درود پاک اور ان کےفضائل تفصیل کا ساتھ بیان کیےگئے ہیں۔ ہر درود کے ساتھ اسے پڑھنے کے آداب اور اس کے اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ مکتبۃالمدینہ کی جانب سے آبِ کوثر ایک رنگ کی سادہ پرنٹنگ میں پیش کی گئی ہے تاکہ پڑھنے والا یکسوئی کا ساتھ پڑھ سکے۔ مضبوط بائنڈنگ اس کتاب کو سنبھالنے، رکھنے اور روزانہ مطالعہ کے لیے کارآمد بناتی ہے۔ یہ کتاب اردو بولنے والے دینی حلقوں میں بہت مقبول ہے۔ اسکی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کتاب کے اب تک ۱۰ ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ آبِ کوثر ہر عاشق رسولﷺکے لیے ایک بیش قیمت سرمایہ ہے جو آپ ﷺ سے اپنی محبت کو مضبوط کرنا اور درود پاک کی روحانی لذتوں کو حاصل کرنا چاہتے ہیں۔"
| Available Stock: | 3110 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 271 |
| Dimensions (cm): | 21.5 X 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Fazail-e-Durood Shareef |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 276 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 10th |
| Edition Year: | 2023 |