"اربعین عطار قسط 01 'اربعین عطار قسط 01' امیرِ اہلسنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی منتخب اور نقل کردہ 40 احادیثِ نبوی ﷺ کا مجموعہ ہے، جو انہوں نے مختلف اوقات میں اپنی ڈائری میں محفوظ کیے۔ مجلس المدینہ کی جانب سے ان احادیث کو مختصر رسالے کی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔ یہ رسالہ چونکہ کنز المدارس بورڈ کے نصاب میں شامل ہے لہٰذہ طلبہ کی آسانی کے لئے اس میں عربی (اصل حدیث)، اردو (امیرِ اہلسنت کی ہینڈ رائٹنگ میں اردو ترجمہ اور اسکی شرح) اور انگلش (ترجمہ اور تشریح) مواد کو ایک ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ رنگین صفحات، واضح لکھائی اور سادہ اندازِ تحریر کی وجہ سے طلبہ کے لئے ان احادیث کو سمجھنا اور یاد کرنا بہت آسان ہے۔ یہ رسالہ نہ صرف طلبہ بلکہ عام پڑھنے والوں کے لئے بھی انتہائی مفید ہے۔ 46 صفحات پر مشتمل رسالہ 'اربعین عطار قسط 01' مناسب قیمت میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔"
| Available Stock: | 2804 |
| Language: | Urdu+Arabic+English |
| Book Pages: | 46 |
| Dimensions (cm): | 23.5 x 18 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 04 Color |
| Subject: | Fazail-e-Durood Shareef |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 86 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2023 |