N/A
"ارکانِ اسلام –: اسلام کے پانچ ارکان پر رہنما کتاب ارکانِ اسلام – ایک جامع کتاب ہے جو اسلام کے پانچ ستونوں، شہادت(کملہ طیبہ)، نماز، روزہ، زکوٰۃ اور حج کی تفصیلی وضاحت پیش کرتی ہے۔ یہ کتاب مجلس المدینۃ العلمیہ نے مرتب کی ہےجو کہ ایک بنیادی رہنما کی حیثیت رکھتی ہے۔ کتاب ارکانِ اسلام – میں ایمان کے ہر رکن کو واضح اور آسان انداز میں بیان کیا گیا ہے تاکہ پڑھنے والا دین اسلام کی بنیادوں کو اچھی طرح سمجھ سکے۔یہ کتاب ان طلباواساتذہ کے لیے بھی مفید ہے جو اسلامی تعلیمات کو سادہ اور مؤثر انداز میں آگے پہنچانا چاہتے ہیں۔ کتاب ''ارکان اسلام'' 232 صفحات پر محیط ہے جو کہ اسلام کے بنیادی ارکان اور ان سے جڑے عقائد کو منظم اسباق کی شکل میں بیان کرتی ہے۔ اس کتاب میں 44 ابواب ہیں، جن کی وضاحت سوال جواب کے فارمیٹ میں کی گئی ہے۔ اس فارمیٹ کی وجہ سے سیکھنے کا عمل آسان بن جاتا ہے۔ کتاب میں شامل بعض ابواب یہ ہیں: ایمانیات قرآن و حدیث کی روشنی میں، اللہ تعالیٰ سے متعلق سوال و جواب، فرشتوں سے متعلق سوال و جواب، انبیاء علیہم السلام سے متعلق سوال و جواب، نبوت اور رسالت سے متعلق سوال و جواب اور دیگر شامل ہیں۔ یہ کتاب مضبوط بائنڈنگ اور دو رنگوں کی طباعت کے ساتھ شائع کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے مطالعہ اور سبق یاد کرنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔ کلاس رومز، دینی مدارس یا ذاتی مطالعے کے لیے یہ کتاب نہایت کارآمد ہے۔ کتاب ارکانِ اسلام – صرف ایک نصابی کتاب نہیں بلکہ ایمان کو تازہ کرنے اور عبادات سے محبت بڑھانے کا ذریعہ بھی ہے۔ جو بھی اسلام کی بنیادوں کو سمجھنا چاہتا ہے، اس کے لیے یہ کتاب ایک بہترین انتخاب ہے۔"
| Available Stock: | 26796 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 232 |
| Dimensions (cm): | 23.5 x 18 |
| Gender: | Students |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Ilm-e-Fiqh |
| Shoba: | Jamia Tul Madinah |
| Item Weight (Grams): | 310 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2024 |