" The Foundation of Sarf | اساس الصرف: عربی بول چال اور گرامر کی رہنما کتاب أساس الصرف (The Foundation of Sarf - Arabic Morphology)علم صرف پر ایک بنیادی اور جامع درسی کتاب ہے، جسے مکتبۃ المدینہ نے انگلش زبان میں پرنٹ کیا ہے جو خاص طور پر انگلش بولنے والے طلبہ کے لیے مرتب کی گئی ہے۔ 108 صفحات پر مبنی یہ کتاب مجلس المدینہ العلمیہ کی کاوش ہے۔ اس کتاب میں عربی گرامر اور صرف کے اصولوں کو سادہ اور منظم انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ اساس الصرف نہ صرف عربی گرامر بلکہ عربی زبان کو بہتر انداز میں سمجھنے کے لیے ایک بہترین رہنما ہے۔ اس میں واضح مثالیں، مرحلہ وار اسباق اور عملی مشقیں شامل ہیں جو درس نظامی کے طلبہ کو فعل، اسم اور دیگر گرامر کے قواعدِ سیکھنے میں مدد کرتی ہیں۔ کتاب کی دو رنگوں کی پرنٹنگ مطالعہ کو مزید آسان بناتی ہے، جبکہ مضبوط بائنڈنگ اسے روزانہ کے استعمال کے لیے کارآمد بناتی ہے۔ یہ کتاب اساتذہ، طلبہ اور عربی سیکھنے والوں کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے۔ اس کتاب میں بہت سے عنوانات شامل کیے گئے ہیں، مثلاً: کلمہ، اسم اور اس کی اقسام، فعل اور اس کی اقسام، مضارع اور اقسام، وغیرہ۔ جو طلبہ انگلش کے تحت تیاری کر رہے ہیں اور عربی سیکھنے کا آغاز کرنا چاہتے ہیں یا اپنے بنیادی علم کو پختہ بنانا چاہتے ہیں، ان کے لیے اساس الصرف کا یہ انگلش ایڈیشن انتہائی ضروری ہے۔ یہ کتاب انگلش بولنے والے طلباء کے لیے عربی کے مشکل مضامین کو آسان انداز میں پیش کرتی ہے۔"
| Available Stock: | 645 |
| Language: | English |
| Book Pages: | 108 |
| Dimensions (cm): | 21.5 x 14 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Ilm-e-Sarf |
| Shoba: | Jamia Tul Madinah |
| Item Weight (Grams): | 115 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2022 |