"عاشقانِ رسول ﷺ کی 130 حکایات: ایمان تازہ کرنے والی تحریر عاشقانِ رسول ﷺ کی 130 حکایات، امیرِ اہلِ سنت کی تحریر کردہ ایک روح پرور اور ایمان افروز کتاب ہے۔ اس کتاب میں 130 متاثر کن واقعات بیان کیے گئے ہیں جواُن افراد کی زندگیوں سے لیے گئے ہیں جنہوں نے حضور اکرم ﷺ سے بے پناہ محبت اور عقیدت کا مظاہرہ کیا۔ کتاب ''عاشقانِ رسول ﷺ کی 130 حکایات'' 328 صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب نہ صرف علم کا خزانہ ہے بلکہ دلوں میں محبتِ رسول ﷺ پیدا کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔ اس کتاب میں ایثار، ایمان اور اخلاص کی ایسی مثالیں دی گئی ہیں جو دلوں میں سرکار مدینہ ﷺ اور شہرِ مدینہ کی طلب کو بڑھاتی ہیں۔ ان حکایات کو مختلف شعبوں میں بانٹا گیا ہے، مثلاً زائرین مدینہ کی 51 حکایات، حاجیوں کی 42 حکایات، علمائے اہلسنت کی 17 حکایات، وغیرہ۔ کتاب کی سادہ پرنٹنگ اور مضبوط بائنڈنگ اسے روزمرہ کے مطالعے کے لیے آسان اور سفر میں پڑھنے کیلئے مفید بناتی ہے۔ اس کی تحریر انتہائی سادہ اور پر اثر ہے، جس سے ہر عمر کے لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ''عاشقانِ رسول ﷺ کی 130 حکایات ''کے اب تک 13 ایڈیشن شائع کیے جا چکے ہیں اور اس کی مقبولیت آج بھی برقرار ہے۔ جو افراد اپنے دل میں عشق رسول ﷺ بڑھانا چاہتے ہیں اور عاشقان رسول ﷺ کی زندگیوں سے سیکھنا چاہتے ہیں، ان کے لیے یہ کتاب ''عاشقانِ رسول ﷺ کی 130 حکایات'' ایک انمول تحفہ ہے۔"
| Available Stock: | 2960 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 328 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | HIkayat o Waqiat |
| Shoba: | Islamic Research Center Dawat-e-Islami |
| Item Weight (Grams): | 395 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 13th |
| Edition Year: | 2022 |