"عطار کا پیارا: الحاج قاری محمد مشتاق عطاری کی سیرت پر مشتمل کتاب کتاب ''عطار کا پیارا'' ایک روحانی اور ایمان افروز کتاب ہے جسے مجلس المدینہ العلمیہ نے مرتب کیا ہے۔ یہ کتاب دعوتِ اسلامی کے مشہور و معروف مبلغ، نعت خواں اور سابقہ مرکزی نگران شوریٰ، الحاج ابو عبید محمد مشتاق عطاری قادری رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت و کردار پر مبنی ہے۔ مشتاق عطاری مرحوم دعوت اسلامی کے بانیوں میں سے ایک اور امیر اہلسنت کے جانثار ساتھی تھے۔ انہوں نے اپنی تمام زندگی تبلیغ دین اور دعوت اسلامی کے پیغام کو عام کرنے میں بسر کی۔ کتاب ''عطار کا پیارا '' در حقیقت الحاج مشتاق عطاری علیہ الرحمہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کی ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔ اس کتاب میں ان کی زندگی سے لی گئی حکایات شامل کی گئی ہیں جو پڑھنے والوں کو ان کی شخصیت اور اعلیٰ کردار کے بارے میں بتاتی ہیں۔ ان حکایات میں اپ کے وعظ و نصیحت اور بھٹکے ہوئے لوگوں کو دین کی راہ پر لانے کی کوششوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ حاجی مشتاق عطاری مرحوم وہ خوش نصیب مرید ہیں جن کے لیے ان کے پیرو مرشد امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ نے خصوصی دعائیں اور نبی کریم کی بارگاہ میں سفارشات پیش کی ہیں۔ 165 صفحات پر مشتمل کتاب'' عطار کا پیارا '' نہ صرف مرحوم مشتاق عطاری سے محبت رکھنے والوں کے لیے ایک تحفہ ہے بلکہ ان مریدین کے لیے بھی مفید ہے جو اپنے پیر کی توجہ اور محبت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔"
| Available Stock: | 6662 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 165 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Seerat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 155 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2016 |