"چندے کے بارے میں سوال جواب مسجد، مدرسے، مذہبی یا فلاحی ادارے کے لیے عطیات جمع کرنے کے کیا مسائل ہیں؟ وہ کونسے مسائل ہیں جن کا جاننا چندہ جمع کرنے والوں پر فرض ہے؟ یہ جاننے کے لیے ملاحظہ فرمائیے رسالہ ""چندے کے بارے میں سوال جواب""۔ اس رسالے کے ذریعے امیرِ اہل سنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے عطیات جمع کرنے کے شرعی مسائل پیش کیے ہیں اور چھوٹی بڑی غلطیوں کی نشاندہی کی ہے۔ یہ رسالہ سوال/جواب کی صورت میں پیش کیا گیا ہے تاکہ پڑھنے والا ہر مسئلے کو آسانی سے سمجھ سکے۔ 100 صفحات پر مشتمل اس اصلاحی رسالے کے چند سوالات یہ ہیں: کیا ہر چندے کو وقف کا پیسہ بول سکتے ہیں؟ کفار سے چندہ مانگنا کیسا؟ مسجد کے چندے سے نیاز کرنا کیسا؟ اگر جمع کیا ہوا چندہ بچ جائے تو کیا کریں؟ مسجد کا چندہ اُدھار دے دیا تو؟ اور دیگر اہم سوالات۔ یہ رسالہ 2 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 4846 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 100 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | General |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Chande k Masail |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 100 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 12th |
| Edition Year: | 2022 |