"فیضانِ سنت (انگلش): سنت نبویﷺ اور عملی اسلامی آداب پر جامع رہنمائی فیضانِ سنت (انگلش ایڈیشن)، امیرِ اہلسنت مولانا الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی شہرہ آفاق تحریر ہے۔ جس کا انگلش میں ترجمہ مجلسِ تراجم( دعوتِ اسلامی) نے کیا ہے۔ فیضانِ سنّت، نبی اکرم ﷺ کی سنتوں اور اسلامی آداب پر ایک تفصیلی کتاب ہے۔ یہ ہر اس شخص کے لیے قیمتی ہے جو اپنی زندگی کے ہر پہلو میں سنّت مبارکہ اپنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ کتاب ذاتی صفائی اور کھانے پینے کے آداب سے لے کر معاشرتی تعلقات اور مختلف عبادات کے صحیح طریقوں تک، بہت سارے موضوعات پر روشنی ڈالتی ہےاور روحانی اور اخلاقی بہتری کے لیے مفید ہے۔ اس کتاب کے ذریعے روزمرہ کے عام اعمال کو بھی عبادت میں بدلا جا سکتا ہے۔ فیضان سنت کی اس جلد میں مختلف ابواب ہیں، مثلاّ: بسم اللہ کی برکتیں، کھاناکھانے کا اسلامی طریقہ، رمضان کے فضائل، درودِ پاک پڑھنے کی فضیلت پر 40 احادیث، فیضانِ سنت کا درس دینے کے 22 مدنی پھول، وغیرہ۔ یہ کتاب 4 رنگ کی پرنٹنگ اور مضبوط کوور کے ساتھ شائع کی گئی ہے۔ فیضانِ سنت جلد 1 (انگلش) نبی اکرم ﷺ سے حقیقی محبت کو عملی شکل دیتی ہے، اور پڑھنے والوں کو روحانی فضیلت اور بہترین اخلاقی کردار حاصل کرنے کی رہنمائی فراہم کرتی ہے۔"
| Available Stock: | 408 |
| Language: | English |
| Book Pages: | 998 |
| Dimensions (cm): | 24 x 18.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Akhlaq o Adaab |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 1565 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2016 |