"ضیائے صدقات: فرض، واجب اور نفلی صدقات کے فضائل کا مجموعہ کتاب ""ضیائے صدقات"" صدقہ کے فضائل اور احکام پر ایک جامع گائیڈ ہے۔ آیاتِ قرآنیہ اور احادیث ِمبارکہ کی روشنی میں نیز بزرگانِ دین کی سیرت کے پس منظر میں اس کتاب میں صدقات کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور صدقات واجبہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نفلی صدقات دینے کی بھی ترغیب دلائی گئی ہے۔ اس کتاب میں 19 ابواب شامل ہیں، جن کے تحت آیاتِ قرآنیہ، احادیث مبارکہ اور بزرگانِ دین کے اقوال و حکایات شامل ہیں۔ ان ابواب میں سے چند کے نام یہ ہیں: صدقہ کے معنی و مفہوم، صدقہ کی اقسام، زکوٰۃ کسے دی جائے؟، مال جمع کرنا کیسا؟، پوشیدہ صدقات اور ان کے فضائل، کھانا کھلانے یا پانی پلانے کے فضائل، قرض دینے اور تنگدست پر آسانی کرنے کے فضائل، عورت کا اپنے شوہر کے مال سے صدقہ کرنا، قناعت کی عظمت اور سوال کی مذمّت، وغیرہ۔ مجلس المدینۃ العلمیۃ کی پیشکش ضیائے صدقات 411 صفحات پر مشتمل ہے اور 1 رنگ کی پرنٹنگ اور مضبوط بائنڈنگ کے ساتھ شائع کی گئی ہے۔ ڈھیروں نیکیاں کمانے اور مصیبتوں کو ٹالنے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ نہایت مفید ہے۔ خود بھی پڑھیں اور دوسروں کو بھی دیں۔ "
| Available Stock: | 1440 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 411 |
| Dimensions (cm): | 22 x 14.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Akhlaq o Adaab |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 440 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 3rd |
| Edition Year: | 2017 |