"گھریلو علاج: روحانی اور قدرتی علاج اور ٹوٹکوں کا مجموعہ کتاب ""گھریلو علاج"" امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی تحریر کردہ ہے، جو بہت سی بیماریوں کے علاج کے لیے مفید تصور کی جاتی ہے۔ اس کتاب میں عام جسمانی اور ذہنی امراض کے لیے روحانی اور قدرتی گھریلو ٹوٹکوں کا مجموعہ پیش کیا گیا ہے۔ یعنی جڑی بوٹیوں، گھریلو ٹوٹکوں اور دوائوں کے ساتھ ساتھ اسلامی معمولات اور دعائیں بھی شامل کی گئی ہیں تاکہ صحت یابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کتاب میں بہت سی عام بیماریوں کا ذکر کیا گیا ہے اور ان کے روحانی اور طبّی علاج فراہم کیے گئے ہیں۔ اس کتاب میں دائمی نزلہ، شوگر، موٹاپا، گردوں کی پتھری، دماغ کی کمزوری، خشکی، اور طویل جوانی کے راز جیسے اہم موضوعات شامل ہیں۔ گھریلو علاج ان خاندانوں کے لیے ایک آسان اور کفایتی نسخہ ہے جوعلاج معالجوں کے خرچوں سے تنگ آ گئے ہیں یا روزمرہ کے صحت کے مسائل کو گھر بیٹھے سادگی کے ساتھ حل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ کتاب نہ صرف اس بات پر زور دیتی ہے کہ شفاء دینے والی ذات صرف اللہ تبارک تعالیٰ کی ہے، بلکہ یہ بھی سکھاتی ہے کہ بیما ری سے نجات پانے کے لیے اللہ پاک کی عطا کی گئی نعمتوں اور جائز ذرائع کا استعمال بھی کیا جائے۔ یہ 1 رنگ کا مضبوط بائنڈ ایڈیشن 113 صفحات ہر مشتمل ہے صحت کے مسائل کا اسلامی حل فراہم کرتا ہے۔ "
| Available Stock: | 4460 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 113 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Tibbi Ilaj |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 115 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 20th |
| Edition Year: | 2022 |