"حدائق بخشش : امام احمد رضا خان کا حمد، نعت اور منقبت کا لازوال گلدستہ کتاب ''حدائق بخشش'' معروف عالمِ دین، عاشقِ رسولﷺاور نعت گو شاعر، امامِ اہلسنت ،استاذ العلامہ امام احمد رضا خان علیہ الرّحمۃ الرّحمٰن کا شہرہ آفاق کلام ہے جو کئی سالوں سے مسلمانوں میں مقبول ہے۔یہ کتاب حمد، نعت اور منقبت کا مجموعہ ہے جس کے کئی کلام پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ کتاب ''حدائقِ بخشش"" میں موجود اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی نعتیں ان کے عشقِ نبیﷺ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ جس طرح انہوں نے رسولِ اکرم ﷺ کے اوصاف کو بیان کیا ہے، اسلامی تاریخ میں ایسے نعت گو شعراء کم ہی ملتے ہیں۔ ان کی مشہور نعت ""واہ کیا جود و کرم ہے شہِ بطحا تیرا"" میں نبیﷺ کے کرم اور سخاوت کا ذکر اتنے دلکش انداز میں کیا گیا ہے کہ ہر پڑھنے والا اور سننے والا متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ اعلی حضرت حدائقِ بخشش میں سیرتِ نبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں کو منفرد انداز میں بیان کرتے ہیں۔ ان کی شاعری میں نہ صرف محبتِ رسول ﷺ ہے بلکہ حضور اکرم ﷺ کی زندگی کے مختلف واقعات اور اوصاف کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جو کہ ان کے عشق نبی ﷺ کا مظہر ہے۔حدائقِ بخشش کا یہ چھوٹا، 1 رنگ کا ایڈیشن آسانی کے ساتھ جیب میں یا بیگ میں رکھنے اور بار بار استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ محفلِ میلاد ہو یا عشقانِ رسولﷺ کا حلقہ، یا تنہائی میں ذکرِ رسولﷺ، حدائقِ بخشش کا چھوٹا سائز ہر جگہ آپ کے ساتھ رہتا ہے۔"
| Available Stock: | 1813 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 484 |
| Dimensions (cm): | 14.5 x 11. 2 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Hamd,Naat o Manqabat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 270 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 7th |
| Edition Year: | 2022 |