"حرص: دنیا کی لالچ کے خطرات پر اثر انگیز تحریر ""حرص"" مجلس المدینہ العلمیہ کی جانب سے شائع ہونے والی ایک نہایت مفید رہنما کتاب ہے، جو لالچ اور دنیاوی خواہشات کے تباہ کن اثرات سے نجات کا راستہ دکھاتی ہے۔ اس کتاب میں یہ بنیادی سوالات نہایت سادہ انداز میں بیان کیے گئے ہیں: حرص کسے کہتے ہیں؟ کیا ہم حرص سے بچ سکتے ہیں؟ حرص کن چیزوں کی ہوسکتی ہے؟ اس کی کتنی قسمیں ہیں؟ ہمیں کن چیزوں کی حرص رکھنی چاہئے اور کن کی نہیں؟ مال کی حرص اچھی ہے یا بُری؟ اور نقصان دہ حرص کو کم کرنے کے کیا طریقے ہیں؟ اس کتاب کی تیاری میں 85 عربی و اردو کتب کا سہارا لیا گیا ہے۔ اس میں 16 آیاتِ قرآنیہ، 49 احادیثِ نبویہ ﷺ، 68 اقوالِ بزرگانِ دین، 40 دلچسپ حکایات، پانچ مدنی بہاریں اور بے شمار مدنی پھول شامل ہیں۔ اس کتاب میں حرص کے نقصانات، اس کے روحانی اثرات، اور اس سے نجات کے قرآنی و نبوی طریقے نہایت مؤثر انداز میں بیان کیے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم مثلاً: حضرت ابو بکر صدیق، حضرت عثمان غنی (رضوان اللہ عنھما)، اور سیدنا جنید بغدادی، سیدنا صفوان بن سلیم اور دیگر بزرگانِ دین رحمھم اللہ اجمعین کی عبادات اور زہد کا ذکر کیا گیا ہے۔ ایمان تازہ کرنے والے واقعات کے ساتھ ساتھ “سونے کا انڈہ دینے والی ناگن” جیسی سبق آموز حکایات پڑھنے والوں کے دلوں پرگہرا اثر چھوڑتی ہیں۔ ""حرص"" ہر اس شخص کے لیے قیمتی سرمایہ ہے جو اپنے دل کو دنیاوی خواہشات سے پاک کرکے تقویٰ اور اخلاص کی راہ پر گامزن کرنا چاہتا ہے۔ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور مضبوط بائنڈنگ کے ساتھ یہ کتاب مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 1423 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 232 |
| Dimensions (cm): | 22 x 14.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Farz Uloom |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 295 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 6th |
| Edition Year: | 2016 |